مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق4 کے 97ویں مرحلے میں ایک وسیع اور مشترکہ میزائل و ڈرون کارروائی میں خلیج فارس اور اس کے اطراف میں موجود امریکی-صہیونی دہشت گردوں کے متعدد اہم اہداف اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اس کارروائی کو "یا قاسم ابن الحسن (ع)" کے نام سے انجام دیا اور اسے وزارت توانائی کے کارکنوں کے نام بھی منسوب کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے پہلے مرحلے میں کویت کے بحری اڈے "محمد الاحمد" کے قریب ایک پوشیدہ مقام پر موجود امریکی کمانڈروں اور افسران کے اجتماع کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور بڑی تعداد میں خودکش ڈرونز کے ذریعے انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد علاقے میں ایمبولینسوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔
سپاہ کے مطابق، گزشتہ روز امارات میں بھی امریکی فوج کے تربیتی افسران اور اہلکاروں کے اجتماع پر حملہ کیا گیا تھا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 25 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوسرے مرحلے میں امارات کی بندرگاہ جبل علی کے چینل میں موجود ایک صہیونی بحری جہاز "کنگ دائو اسٹار" کو بحری کروز میزائل "قدیر" سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد یہ جہاز آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
بحریہ سپاہ نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود تیل بردار جہازوں اور تجارتی کشتیوں کے عملے کو خبردار کیا کہ وہ جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور ضرورت پڑنے پر بین الاقوامی چینل 16 کے ذریعے سپاہ کے بحری اسٹیشنوں سے رابطہ کریں۔
آپ کا تبصرہ